BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 June, 2005, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی:عام ہڑتال پرامن رہی

News image
کراچی میں پچھلے کچھ روز میں کئی پر تشدد واقعات ہوئے ہیں۔
کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی اپیل پر بدھ کے روز ہڑتال رہی اور شہر میں ٹریفک کم اور کاروباری مراکز بند رہے۔ تاہم شہر کے کسی بھی علاقے سے کسی پر تشدد واقع کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے شہر میں دہشت گردی کے واقعات اور جماعت اسلامی کے رہنما اسلم مجاہد کے قتل کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
ایم اے جناح روڈ، جامع کلاتھ مارکیٹ، صدر، ٹاور سمیت اہم کاروباری علاقے بند رہے۔ صدر کے علاقے میں جہاں بڑی چہل پہل رہتی ہے بہت کم افراد نظر آئے۔

شہر کے چوراہوں پر حفاظتی اقدامات کے طور پر پولیس تعینات تھی اور رینجرز گشت کر رہی تھی۔ پیٹرول پمپ بند رہے۔ اہم سڑکوں پر معمول سے کم ٹریفک نظر آیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا ، لانڈھی اور ملیر کی جانب گاڑیاں بھی بند رہیں۔

صدر سے بیرون شہر جانے اور آنے والی بسیں اور کوچیں سہراب گوٹھ سے چل رہی تھیں اور وہ بھی بہت کم تعداد میں۔ بسوں کی کمی کی وجہ سے بیرون شہر کے لوگ بذریعہ ٹرین سفر کر رہے تھے۔

ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں ملازمین اور اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کی تعداد کم تھی۔

کورنگی میں کام کرنے والے فداحسین نے بتایا کہ سواری نہ ملے کی وجہ سے وہ کام پر نہیں جا سکا۔ اسٹیل ٹاؤن کے رہنے والے جمیل نے بتایا کہ اسے ایمرجنسی تھی وہ جانا چاہتے تھے لیکن گاڑی نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکے۔

جناح روڈ پر تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکار غلام شبیر نے بتایا کہ ٹریفک بہت ہی کم ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ پولیس فاؤنڈیشن کی کوچیں بھی نہیں چل رہی ہیں۔

پاکستان کوچ کے ڈرائیور کامران نے کہا کہ انہیں سہراب گوٹھ سے بسیں چلانا پڑ رہی ہیں۔ ان کی کمپنی کی روزانہ پچاس سے پچپن گاڑیاں چلتی ہیں لیکن آج کم گاڑیاں ہیں۔

کپڑے کے دکاندار جاوید نے کہا کہ ڈر کے مارے لوگوں نے دکانیں نہیں کھولی ہیں۔ شہر کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع اللہ والا مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس میں ساٹھ سے زائد دکانیں جل گئیں۔ آگ اس وقت لگی جب مارکیٹ بند تھی۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد