بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان الیکشن کمیشن نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے بیلٹ پیپر کی اشاعت کا افتتاح کیا اور صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اعلان جولائی کی ابتدا میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تین مراحل میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سوا چھ کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ملک کے ایک سو آٹھ اضلاع میں سے نصف میں پہلے اور باقی ضلعوں میں دوسرے مرحلے میں انتخاب ہوگا۔ جبکہ ان کے مطابق تیسرے مرحلے میں ناظمین کا چناؤ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے پولیس ہی کافی ہے اور انہیں شاید فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلدیاتی انتخابات شفاف اور غیرجانبدار بنیاد پر منعقد ہوں گے اور وہ کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔ اس نئے نظام کے تحت منعقد ہونے والے یہ دوسرے انتخابات ہوں گے۔ ماضی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی تھی لیکن نئے نظام کے تحت یہ کام الیکشن کمیشن کو سونپا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||