BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 February, 2005, 21:08 GMT 02:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومتی امیدوار کی جیت

اے آر ڈی متفقہ امیدوار کھڑا کرئے گی
اے آر ڈی متفقہ امیدوار کھڑا کرئے گی
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ستائیس سے ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق حکمران مسلم لیگ کے امیدوار فاروق امجد میر پونے سات ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے انتیس ہزار دو سو ار سٹھ ووٹ لیے تھے اور ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نصیر بھٹہ نے بائیس ہزار تین سو اٹھتر ووٹ لیے۔

یہ نشت پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی انہوں نے صدر مشرف کے وردی اتارنے کا وعدہ پروا نہ کرنے کے احتجاج پر یہ استعفی دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب صدر جنرل مشرف وردی میں رہیں گے تو پارلیمنٹ مسلسل بے اختیار رہے گی جس کے بعد ایسی اسمبلی کے رکن ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

حکومتی جماعت کے فاروق امجد میر نے لاہور کے ضلعی نائب ناظم کا عہدہ چھوڑ کر الیکشن لڑا جبکہ اے آرڈی نے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد بھٹہ کو اپنا امیداور نامزد کیا تھا اس امیدوارکی حمایت متحدہ مجلس عمل اور تحریک انصاف نے بھی کی تھی اور قائدین نے انہیں متحدہ اپوزیشن کا امیدوار قرار دیا تھا۔

اتوار کو لاہور میں پولنگ کے دوران اگرچہ تلخ کلامی کے چند واقعات پیش آے لیکن مجموعی طور پر ماحول پرامن رہا۔

نصیر بھٹہ کی انتخابی مہم کے انچارج رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران معاملات پر امن تھے۔

لیکن انہوں نے ووٹنگ کے بعد کے عمل پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جیسا کہ انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا حکومتی ذرائع نے دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کیے ہیں۔

ماضی میں بھی پاکستان کی میں ضمنی انتخابات میں زیادہ تر صوبائی حکومت کا حمائت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوتے رہےہیں ۔

قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیر حسین نے دسمبر میں علامہ طاہرالقادری کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔

ووٹمالاکنڈ انتخابی معرکہ
مالاکنڈ کی نشست، فیصلہ 15 دسمبر کو ہو گا۔
شوکت عزیزشوکت ’اٹک‘ گئے
نامزد وزیر اعظم اٹک میں کیوں اٹک گئے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد