BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلو: راکٹ باری کے 9 واقعات

راکٹ
کوہلو میں راکٹ داغنے کے بارے اب کوئی معلومات نہیں مل سکیں
بلوچستان کے شہر کوہلو میں آج یوم آزادی پر نامعلوم افراد نے کم سے کم نو راکٹ داغے ہیں اور دو دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کوئٹہ کے مشرق میں کوئی ساڑھے تین سو کلومیٹر دور کوہلو کے علاقے میں رات دو بجے سے راکٹ داغنے کے سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا۔ یہ راکٹ جندران پہاڑی سے داغے گئے جو کھلے میدانوں میں گرے۔ اس کے علاوہ کوہلو کے ایک سکول میں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ کوہلو کے انتظامی افسر اکبر مری نے کہا ہے کہ نو راکٹ داغے گئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فرنٹئئر کور کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار راکٹ داغے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دھماکہ شناختی کارڈ کے دفتر کے باہر بھی ہوا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

لورالائی سے صحافی امانت حسین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بارکھان کے علاقے میں چار بجلی کے کھمبے دھماکوں سے اڑا دیے گئے تھے جس سے کوہلو کو بجلی کی ترسیل منقتع ہو گئی ہے۔

راکٹ
بلوچستان میں راکٹ داغنے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں

مند میں راکٹ داغنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دریں اثنا آزاد بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بارکھان اور مند کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہا ہے بارکھان میں بلوچ لبریشن آرمی اور مند میں بی ایل اے اور بلوچ لبریشن فرنٹ نے مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن متحدہ کے چیئرمین امداد بلوچ نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ کارکن غیر قانونی طور پر گرفتار ہیں جن کی رہائی کے لیے دس ستمبر سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد