تربت دھماکہ، زخمی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر تربت میں ایک دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جسے پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دھماکہ میرانی ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر کے قریب کاج روڈ پر ہوا ہے۔ پولیس تھانے میں موجود سب انسپکٹر مراد بخش نے کہا ہے کہ یہی دو افراد بم نصب کر رہے تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا ہے جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ زخمی شخص نے اپنا نام فیض محمد بتایا ہے تاہم انھیں یقین نہیں ہے مزید پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ تربت ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ زخمی شخص کو کوئی زیادہ چوٹیں نہیں آئی تھیں اس لیے پولیس زخمی کو ساتھ تھانے لے گئی ہے۔ تربت میں کل شام بھی ایک دھماکہ ہوا تھا لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔گزشتہ کچھ روز سے مکران ڈویژن کے مختلف شہروں میں دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کچھ روز پہلے گوادر میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے ہوئے تھے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ آج شام کوئٹہ سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر دور نوشکی کے مضافات میں نا معلوم افراد نے راکٹ داغا ہے جس سے زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ اس سے کس قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||