بلوچستان: بجلی کے کھمبے اڑا دیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں بارکھان کے قریب نا معلوم افراد نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے تین کھمبوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ واقعہ یہاں کوئٹہ سے کوئی ساڑھے تین سو کلومیٹر دور بارکھان اور کوہلو کے درمیان پیش آیا ہے۔ بارکھان سے انتظامی افسر سہیل الرحمان نے بتایا کہ بجلی کی جو لائن کوہلو کی طرف جا رہی ہے اس کے تین کھمبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق چار کھمبوں کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سہیل الرحمان نے کہا ہے اس واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں اور نا معلوم حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاحال اس واقعہ کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ لورالائی سے مقامی صحافی امانت حسین نے بتایا ہے کوہلو کو بجلی کی ترسیل پہلے سے منقطع ہے انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں رکھنی کے قریب بجلی کے پول کو نا معلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں حالات کافی عرصہ سے کشیدہ ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسی علاقے میں ٹیلیفون کے ریپیٹر سٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جبکہ بجلی کے کھموں کو بھی کئی مرتبہ نقصان پہنچایا گیا ہے جس وجہ سے بارکھان اور کوہلو کو بجلی کی ترسیل منقطع رہتی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے گزشتہ دنوں رکھنی کے قریب کئے گئے دھماکے کی زمہ داری قبول کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||