بلوچستان میں پھر دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں تربت کے قریب مند کے علاقے میں نا معلوم افراد نے فرنٹیئر کور کی چوکی اور گاڑی پر حملہ کیا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مند سے تقریباً دس کلومیٹر دور فرنٹیئر کور کی چوکی اسپیکان کے قریب چھ راکٹ داغے گئے جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے۔ تربت میں ایف سی کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ ایف سی کی چوکی سے دور گرے ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایف سے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مند شہر کے قریب مند تورو اور مند بلو کے درمیان ایف سی کی ایک گاڑی کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم ایف سی کی حکام نے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دریں اثنا آزاد بلوچ اور دودا بلوچ نے ٹیلفون پر اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ کا نمائندہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دونوں تنظیموں کی مشترکہ کارروائی تھی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے پچاس کلومیٹر دور مچھ میں پولیس تھانے سے کچھ فاصلے پر ایک دھماکہ ہوا ہے اور کوہلو سے راکٹ داغنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||