BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 May, 2005, 19:51 GMT 00:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس پر حملے میں دو اہلکار ہلاک

فائل فوٹو
بلوچستان میں سیکورٹی ایجینسیوں پر گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل حملے ہورہے ہیں۔
بلوچستان کے شہر بھاگ کے قریب نا معلوم افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ شام سات بجے کے قریب یہاں کوئٹہ سے کوئی دو سو کلومیٹر دور بھاگ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی تھانے سے ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ پولیس گاڑی معمول کی گشت پر تھی اور ڈیرہ مراد جمالی آرہی تھی کے راستے میں مروڑ موڑ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔

انھوں نے کہا ہے کہ چونکہ یہ علاقہ زیادہ گنجان آباد نہیں ہے اور نہ ہی اس علاقے میں زیادہ ٹریفک ہوتی ہے اس لیے پولیس کو واقعہ کی اطلاع تاخیر سے ملی ہے۔

یہاں یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ حملہ آور پولیس کی کلاشنکوف ساتھ لے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی محمد ایوب اور ڈرائیور قادر بخش شامل ہیں۔

تاحال اس حملہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے کہا ہے کہ نوشکی میں راکٹ فائرنگ اور بم دھماکوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گرفتار افراد نے تسلیم کیا ہے کہ وہ مختلف واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تربت میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص نے بھی بم دھماکوں کے واقعات میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز تربت میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا زخمی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد