بلوچستان میں پھر راکٹ حملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مچھ میں نامعلوم افراد نے گرِڈ سٹیشن پر تین راکٹ داغے ہیں جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ کوئٹہ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر جنوب میں مچھ کے قریب رات گئے پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ راکٹ قریبی پہاڑیوں سے داغے گئے ہیں۔ واپڈا کے ترجمان جبریل خان نے بتایا ہے کہ دو راکٹ گرڈ سٹیشن کے احاطے میں کھلے میدان میں گرے ہیں لیکن تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ مچھ سے پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ ایک راکٹ گرڈ سٹیشن سے باہر گرا ہے جس سے ایک شخص خلیل زخمی ہوا ہے۔ دریں اثناء ایک نامعلوم شخص نے ٹیلی فون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ دو روز قبل نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر دور مشرق میں کوہلو کے علاقے میں پانچ راکٹ داغے تھے جس سے فرنٹیئر کور کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||