BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
درگاہ بم دھماکے کے ملزمان گرفتار

بلوچستان
بلوچستان میں پرتشدد کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں
صوبہ بلوچستان کے شہر گندھاوا کے قریب فتح پور درگاہ میں دھماکے کے حوالے سے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تسلیم کیا ہے کہ مارچ میں درگاہ کے باہر دھماکے میں وہ ملوث تھے۔ اس دھماکے میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری محمد یعقوب نے آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں افراد کو اوستہ محمد میں ایک مسجد سے اس وقت گرفتار کیا ہے جب وھ ایک بم بنا رہے تھے ۔ ان افراد سے بم بنانے کے طریقے اور تنظیم کے مقاصد کے بارے میں تحریری مواد ملا تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق سپاہ صحابہ کی ایک شدت پسند شاخ سے ہے۔ ان افراد نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا تھا اور وہاں کافی عرصہ رہے ہیں جہاں انھوں نے بم بنانے کی تربیت حاصل کی ہے۔

چوہدری یعقوب نے کہا ہے کہ ملزمان سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور بارگاہ پر ہلاک ہونے والے افراد بھی سنی تھے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس بارے میں ملزمان نے بتایا ہے کہ اس طرح کے عرس اور میلوں کے ذریعے مذہب کو الگ رنگ دیا جا رہا ہے جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ انیس مارچ کو ملزمان نے پون کلو کے دو بم فتی پور بارگاہ کے باہر نصب کیے تھے جو اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جب بارگاہ کے سامنے لنگر تقسیم ہو رہا تھا۔ اس دھماکے میں ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انچاس افراد ہلاک ہو گے تھے جبکہ اب آئی جی نے تینتالیس افراد کے ہلاک اور اٹھارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد