کوئٹہ میں تین دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں تین دھماکے ہوئے ہیں جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ دھماکے سریاب روڈ پر مختلف مقامات پر ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ محکمہ آبپاشی اور ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب ہو ا ہے جبکہ دو دھماکے ٹیلیفون کے محکمے کی رہائشی کالونی کے قریب ہوئے ہیں۔ چوتھے دھماکے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جو ایک ہوٹل کے قریب ہوا ہے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ کوئٹہ شہر کے پولیس افسر سلمان سید نے کہا ہے کہ چند لمحوں کے وقفے سے یہ دھماکے ہوئے ہیں اور ایس محسوس ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص نے موٹر سائکل پر سوار ہوکر یہ دھماکہ خیز مواد ان علاقوں میں پھینکے ہیں۔ اس بارے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور ناں ہی کسی گروہ یا شخص نے اس کی زمہ داری قبول کی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور راکٹ باری کے واقعات معمول سے ہوتے رہے ہیں۔ کوئٹہ میں یہ دھماکے کچھ دنوں کے وقفے کے بعد ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||