BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 January, 2006, 08:48 GMT 13:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایف سی اور مری قبائل میں جھڑپیں

فوج
مختلف مقامات پر راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں
بلوچستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوہلو ضلع میں مری قبائل اور سکیورٹی فورسز میں مسلح جھڑپیں جاری ہیں جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

فرنٹیئر کور یعنی ’ایف سی‘ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پتھر نالہ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایف سی کا ایک اہلکار مظہر علی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے سیکریٹری جنرل آغا شاہد بگٹی کا دعویٰ ہے کہ ایف سی کے سات اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ شب صدر جنرل پرویز مشرف کے قوم سے خطاب کے دوران بلوچستان میں ’شرپسندوں‘ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد کوہلو ضلع کے مختلف مقامات پر راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں اور یہ سلسلہ بدھ سے جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوہلو ضلع کے شہر کاہان میں واقع ایف سی کے قلعہ پر تاحال نو راکٹ فائر کیے گئے جبکہ نال اور جندران کے علاقوں میں بھی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

بدھ کی دوپہر تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایف سی اور مری قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا لیکن جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کوہلو میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

اسی بارے میں
کوہلو: اے آر ڈی احتجاج کرے گی
23 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد