کوہلو: اے آر ڈی احتجاج کرے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حزبِ مخالف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں جاری فوجی کارrوائی کے خلاف انتیس دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حزبِ اختلاف نے دعوی کیا ہے کہ کوہلو میں جاری فوجی کاروائی میں اب تک دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں اتحاد کے ایک اجلاس کے بعد جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انتیس دسمبر کو اے آر ڈی کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ صبح گیارہ بجے مظاہرہ کریں گے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرے اور وہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ واضح رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے حالیہ دورہ بلوچستان کے موقع پر چند راکٹ داغے گئے تھے اور اگلے ہی روز نیم فوجی دستوں کے صوبائی کمانڈر میجر جنرل شجاعت ضمیر ڈار اور ان کے نائب پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوہلو میں فوجی کارrوائی شروع ہو چکی ہے۔ تاہم اس کاروائی کی متضاد اطلاعات آ رہی ہیں۔ تاہم اے آر ڈی کی ایک قرارداد میں بلوچستان میں جاری فوجی کارrوائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کی تمام جماعتیں اور لوگ محب وطن ہیں اور ان کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔ اے آر ڈی کے مطابق ایک طرف تو حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی عوام کے خلاف بلوچستان میں ٹینک، توپیں اور ہوائی حملے کے لیے ہیلی کاپٹر بھجوا رہی ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے ذریعے بے گناہ شہریوں کا قتل انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ اے آر ڈی نے مغربی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان حالات میں ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے کی بجائے اے آر ڈی اور دیگر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیں اور ان کے ساتھ مل کر اس ظلم کو روکیں۔ | اسی بارے میں کوہلو: ’جھڑپوں کا سلسلہ جاری‘22 December, 2005 | پاکستان ’فوجی کارروائی‘ کےخلاف مظاہرے22 December, 2005 | پاکستان کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا: گورنر21 December, 2005 | پاکستان فوجی آپریشن کے خلاف یوم سیاہ 19 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں کشیدگی برقرار18 December, 2005 | پاکستان کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ17 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||