BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 December, 2005, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلو: ’جھڑپوں کا سلسلہ جاری‘

حملے
کوہلو میں چھٹے روز بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں (فائل فوٹو)
بلوچستان کے علاقے کوہلومیں جمعرات کو چھٹے روز بھی مشتبہ افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مبینہ جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ادھر بارکھان میں نا معلوم افراد نے بجلی کے دو کھمبے دھماکے سے اڑا دیے ہیں۔

کوہلو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھمبھر اور جندران کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ کوہلو کے دیگر مقامات پر سکیورٹی فورسز نے حملے کیے ہیں۔

ادھر بارکھان میں جمعرات کی صبح نا معلوم افراد نے کوہلو بارکھان فیڈر کے بجلی کے دو کھمبے دھماکے سے اڑا دیے ہیں جس سے کوہلو کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

بجلی کے محکمہ کے اہلکار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی اجازت کے بعد متعلقہ علاقے میں ٹیم مرمت کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

بدھ کی رات کوئٹہ اور ہرنائی میں چار راکٹ داغے گئے۔ ہرنائی میں ایک راکٹ ریلوے کے ایک کوارٹر میں گرا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ شہر کے جنوب میں واقع پہاڑوں سے داغے گئے ہیں۔

میرک بلوچ نا می شخص نے ٹیلیفون پر کہا کہ کوئٹہ میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔

میرک بلوچ نے کہا کہ شیخ محمود کے علاقے میں ان کے ساتھیوں نے دو ہیلی کاپٹروں پر حملے بھی کیے ہیں جس میں ایک کو نقصان پہنچا ہے لیکن فرنٹئیر کور کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان نے کوہلو میں جاری کارروائی میں جانی نقصان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اسی بارے میں
کوہلو میں کشیدگی برقرار
18 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد