فوجی آپریشن کے خلاف یوم سیاہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچ قوم پرست جماعتوں نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اب بدھ کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا۔ چار بلوچ قوم پرست جماعتوں کا اجلاس آج سوموار کے روز ایم پی اے ہاسٹل میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ جمہوری وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی کے قائدین نے شرکت کی جبکہ حق توار کا کوئی نمائندہ اس اجلاس میں شامل نہیں تھا۔ جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا اور اسی روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور بدھ کے روز شام کے وقت اجلاس ہوگا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت طلب کی جائے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کرے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں میں حکمرا ن مسلم لیگ اور مجلس عمل شامل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی مسلم لیگ نواز عوامی نیشنل پارٹی وغیرہ شا مل ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت حکمران مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل کی مخلوط حکومت قائم ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: کوہلو میں’فوجی آپریشن‘ 19 December, 2005 | پاکستان بلوچستان آپریشن، سات افراد گرفتار08 December, 2005 | پاکستان بگٹی کے پوتے پر دھماکے کا الزام10 December, 2005 | پاکستان ’فوجی آپریشن کی تیاری جاری ہے‘10 December, 2005 | پاکستان مشرف دورہ: پھر راکٹ داغے گئے14 December, 2005 | پاکستان بلوچستان:’فوجی آپریشن نہیں ہوگا‘15 December, 2005 | پاکستان کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ17 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں کشیدگی برقرار18 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||