BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 December, 2005, 07:44 GMT 12:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگٹی کے پوتے پر دھماکے کا الزام

کراچی بم دھماکے میں نواب اکبر بگٹی کے پوتے سردار برہمدا خان کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان عزیز اور مینگلا خان نے بتایا ہے کہ ان کو سردار برہمدا خان نے بلا کر کہا تھا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ہمیں ملازمتیں نہیں دے رہی ہے ان کو سبق سکھانا کے لیے کراچی میں ان کے دفتر کے سامنے دھماکہ کیا جائے۔

پولیس چالان کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ سردار برہمدا خان نے انہیں دھماکہ خیز مواد اور گاڑی دی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا انتظام برہمدا خان کے ڈرائیور مینگلا خان نے کیا۔

پولیس نے چالان میں سردار برہمدا خان اور ایک اور ملزم عبدالحمید کو مفرور قرار دیا ہے۔

پندرہ نومبر کو ہونے والے اس دھماکے میں تین افراد ہلاک اور انیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب نواب اکبر بگٹی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس کو چاہے ملوث قرار دے سکتی ہے۔اختیار ان کے ہاتھوں میں ہیں جیسا چاہیں بیان دلواسکتے ہیں۔

نواب اکبر بگٹی نے کہا کہ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کو اگر ہمارے لوگوں کے حوالے کیا جائے اور وہ بیان لیں تو یہ سرکاری عملدار خود کہیں گے کہ دھماکے میں صدر مشرف ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا پوتا ڈیرا بگٹی میں ہی موجود ہے کہیں نہیں گیا۔ اگر وہ ملوث ہوتا تو مجھے بالکل معلوم ہوتا۔

نواب بگٹی کے مطابق اس ملک میں احتجاج اور ہائے ہائے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے احتجاج بے فائدہ ہے۔

لاہور سے گرفتاریوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایس پی کہتا ہے کہ ان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ یہ خوش آئند بات ہے۔ اب پنجابی بھی اس میں شامل ہوگئے ہیں یعنی وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان سے زیادتی ہورہی ہے اور یہ پنجابی اسٹیبلشمینٹ کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
کراچی بم دھماکے میں تین ہلاک
15 November, 2005 | پاکستان
کراچی دھماکے کا ایک ملزم رہا
24 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد