’نئے آپریشن کی تیاری ہورہی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونےوالے بم دھماکے کو ان کے علاقے میں ایک آپریشن کا جواز بنایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے مقامی اخبارات میں ذرائع کے حوالے سے شائع ہوا تھا کہ پی آئی ڈی سی بم دھماکوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق سوئی سے ہے اور وہ بگٹی ہاؤس کے ملازم ہیں۔ بگٹی قبیلے کے نواب اکبر بگٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمانب عزیز خان، مینگلا خان اور عبدالجبار کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر چار ملازم ہیں جو ابھی تک موجود ہیں۔ انہوں نے بی بی سی سے ڈیرا بگٹی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی کارروائی کے لئے کوئی جواز ہوتا ہے ان کارروائیوں کے ذریعے وہ جواز پیدا کیا جارہا ہے۔ نواب اکبر نے کہا کہ انہوں نے جو بات کہی ہے وہ ثابت ہوئی ہے۔ ’میں جب یہ کہہ رہا رہوں کہ آپریشن کیا جارہا ہے تو میں اور یہاں کے لوگ دیکھے رہے ہیں، سب کچھ پلان کے مطابق ہو رہا ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ بائیس نومبر کو اے آر ڈی کا کراچی میں اجلاس ہورہا ہے ۔ اس مجوزہ اجلاس میں بلوچستان کی موجود صورتحال بھی زیر غور آنی ہے اور کہا کہ اس سے قبل یہ کارروائی کیا ثابت کرتی ہے۔ ڈیرا بگٹی کی حالیہ صورتحال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت ساڑھے چودہ ہزار ریگیولر آرمی، ایف سی، رینجرز، ایس ایس جی اور دیگر فورسز پہنچ چکی ہیں جن کے پاس لانگ رینج توپ، آر آر گن اور دیگر ہیوی اسلحہ موجود ہے جو جیپوں پر نصب ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ یہ صورتحال آپریشن کی طرف ہی جارہی ہے۔ ’اگر یہ سب کچھ آپریشن کے لئے نہیں کیا جارہا تو بتایا جائے اس کی کیا وجہ ہے۔‘ بلوچستان لبریشن آرمی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم ایک حقیقت ہے اور یہ بھٹو کے دور حکومت سے موجود ہے اور کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ | اسی بارے میں گیس پائپ لائن اڑا دی گئی29 October, 2005 | پاکستان پولنگ سٹیشن کے باہر دھماکہ 05 October, 2005 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائن پر حملہ03 October, 2005 | پاکستان چھاؤنیوں کی تعمیر روکنے کی سفارش21 September, 2005 | پاکستان ’فوجی نے کہا ملک چھوڑ دو‘07 September, 2005 | پاکستان لاپتہ بلوچ رہنما پولیس حراست میں13 August, 2005 | پاکستان بلوچوں کے مخلص: حکومت یا سردار؟16 July, 2005 | Blog | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||