کوہلواور کالاباغ، بلوچستان میں ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوہلومیں فوجی کارروائی اور کالا باغ ڈیم کےخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم پچیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں جاری فوجی کارروائی اور کالا باغ ڈیم کے خلاف آج بلوچستان میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے کوئٹہ میں کم سے کم پچیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کے علاوہ اہم بازاروں اور شاہراہوں پر قائم بنک بند ہیں ۔ دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی کم ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔ شاہراہیں ویران ہیں۔ مظاہرین نے بعض مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور پتھراؤ کیا ہے اس کے علاوہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جس پر پولیس نے کارروائیاں کی ہیں اور پچیس مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام محمد ڈوگر نے کہا ہے کہ حالات قابو میں ہے۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ شکارپور شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کہ برابر ہے۔ گوادر سے مقامی صحافی بہرام بلوچ نے بتایا ہے کہ مکران ڈویژن کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں مکمل ہڑتال ہے انھوں نے کہا ہے گوادر کو کراچی سے ملانے والی ساحلی شاہراہ بند ہے۔ سبی اور آواران میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے ہیں اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے۔ یہ ہڑتال بلوچ قوم پرست جماعتوں اپنے آپ کو محکوم کہلوانے والی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم اتحاد برائے بحالئی جمہوریت اور عوامی نیشنل پارٹی کی مشترکہ اپیل پر کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں ’کوہلو :سو سے زیادہ ہلاک ہوچکے ‘24 December, 2005 | پاکستان ’ کوہلو:6 کیمپ تباہ، 7 ابھی باقی ‘24 December, 2005 | پاکستان ’فوجی کارروائی فوراً بند کی جائے‘24 December, 2005 | پاکستان فوجی کارروائی: اسمبلی اجلاس 24 December, 2005 | پاکستان کوہلو: ہلاکتوں کے متضاد دعوے25 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||