کوہلو میں وبا پھیلنے کی اطلاع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوہلو کے ضلعی ناظم نے کہا ہے کہ کہان کے علاقے میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے جس سے ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کوہلو کے ناظم انجینیئر علی گل مری نے کہا ہے کہ کہان کی یونین کونسل کے ناظم نے بتایا ہے کہ علاقے میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کے لیے بین الاقوامی طبی ٹیمیں اور تنظیمیں علاقے کی طرف بھیجی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کا محاصرہ ہونے کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں کی طرف نہیں جا سکتے۔ اس کے علاوہ علاقے میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور پانی کی قلت ہے۔ لوگ محاصرے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء نہیں لا سکتے۔ فوجی کارروائی کی وجہ سے علاقے میں ہر قسم کا کاروبار بند ہے جس وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ محکمۂ صحت کے حکام کی طرف سے اس وبا کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں ’فتح‘ کا فوجی منصوبہ27 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: احتجاجی تحریک کا اعلان 29 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||