BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 February, 2006, 09:57 GMT 14:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک

بلوچستان میں ایف سی
بلوچستان میں دونوں طرف سے حملوں اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مکران ڈویژن کے شہر تربت کے قریب نا معلوم افراد نے نیم فوجی دستے کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم دو افراد اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ میں ایف سی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا ہے۔

سینچر کی صبح فرنٹیئر کور کے اہلکار دو گاڑیوں میں آرہے تھے کہ مند اور تمپ کے درمیان پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس میں سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تربت ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سلیم نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں تین کا تعلق صوبہ سرحد کے شہر پشاور اور کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا ہے کہ اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دریں اثناء ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام دودا بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ دودا نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس واقعہ کی چھان بین کے لیے جانے والی ایف سی کی گاڑی کی ایک موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ خضدار میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ تین روز میں ایف سی کی چار گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکرائی ہیں جس میں کم سے کم تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

نواب اکبر خان بگٹی بگٹی کا چھُپا ہوا روپ
عاشق مزاج، نکاح خواں اکبر بگٹی
مسلح بلوچکیا سچ، کیا جھوٹ؟
حکومت ،مخالفین کے دعووں کی تصدیق ناممکن
اکبر بگٹیبلوچستان صورتحال
کانگریس مین کا اظہار تشویش
بلوچستانپانچویں لڑائی
بلوچستان سے خصوصی ویڈیو رپورٹ
اسی بارے میں
بلوچستان کے ویرانوں میں
10 February, 2006 | پاکستان
بگٹی قلعے میں دھماکے؟
07 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد