BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 February, 2006, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اچکزئی کےگھر پر چھاپہ، محافظ اغواء

ڈیرہ بگٹی
محمود خان اچکزئی بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔
کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چئرمین محمود خان اچکزئی کے مکان پر چھاپہ مارا اور تین محافظوں کو ساتھ لے گئے ہیں جب کہ خضدار میں بچوں نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی چئرمین عبدالرحیم مندو خیل نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ ایجنسیوں کی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کرتے لیکن محرم کی وجہ سے یہ سیاسی اور جمہوری احتجاج وہ محرم کے بعد ضرور کریں گے۔

پولیس حکام نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب محمود خان اچکزئی بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔

ادھر آج خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے زیر انتظام بچوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کوہلو hvr ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن بند کرنے اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مکران ڈویژن کے شہر پسنی میں آل پارٹیز کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس میں مقررین نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں فوجی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہاں کوئٹہ میں بی این پی کے جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر سترہ فروری کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی جب نواب بگٹی کے قلعہ سے آخری ملازمین کے نکل جانے کا بتا رہے تھے تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ انہیں دشمنوں کی باتیں تو شائد یاد نہ رہیں لیکن دوستوں کی خاموشی ضرور یاد رہے گی۔

اسی بارے میں
ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری
01 February, 2006 | پاکستان
بگٹی سمیت 13 کیخلاف مقدمات
01 February, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی شروع
02 February, 2006 | پاکستان
بگٹی قلعے میں دھماکے؟
07 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد