BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی میں سترہ راکٹ داغے گئے

ڈیرہ بگٹی میں کئی دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں
ڈیرہ بگٹی میں کئی دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں لوگوں نے بتایا ہے کہ کچھ گولے شہر چھوڑ کے جانے والے خواتین اور بچوں پر گرے ہیں جس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ضلعی رابطہ افسر نے کہا کہ مسلح قبائلیوں نے ایف سی قلعہ پر آج دوسرے روز بھی ستر راکٹ داغے ہیں جن سے عمارتو ں کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کی رہائش گاہ سے حاجی نامی شخص نے بتایا ہے کہ گولہ باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو خواتین اور کچھ بچے ایک بوڑھے شخص کے ساتھ جا رہے تھے کہ اچانک ان کے قریب گولے گرے ہیں جس سے دو خواتین سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے اس بارے میں لاعملی کا اظہار کیا اور کہا کہ چونکہ ڈیرہ بگٹی کے بیشتر راستے بند ہیں تو لوگ پہاڑوں سے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے لوٹی اور پیر کوہ گیس پلانٹ کو پانی کر ترسیل نہیں ہورہی جس وجہ سے پلانٹ کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔

عام راستوں پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں
یاد رہے کہ پیر کوہ گیس پلانٹ اور لوٹی گیس پلانٹ کے پانی کی پائپ لائنز پہلے دھماکے سے اڑائی گئی ہے اب ڈیرہ بگٹی ٹاؤن سے ٹینکرز کے ذریعے دونوں پلانٹس کو پانی مہیا کیا جار ہا تھا۔

عبدالصمد لاسی نے کہا کہ مسلح قبائلیوں نے ڈیرہ بگٹی کو مختلف علاقوں سے ملانے والے چار راستوں پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشمور سے سوئی آنے والے روڈ پر اب کانوائے کی ضرورت نہیں ہے لوگ اب خود گاڑیوں میں آ جاسکتے ہیں اور یہ کوئی پندرہ سال کے بعد ہوا ہے اس سے پہلے یہاں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر تھی۔

ادھر کوہلو کے علاقے کاہان اور نال سے جھڑپوں کی اطلاع ہے جبکہ فاضل چیل اور جھبر کے علاقے میں گولے گرے ہیں۔ مری اتحاد کے ترجمان نے ٹیلیفون پربتایا ہے کہ کوہلو کے ضلعی ناظم علی گل مری کے بھائی کو ایک ساتھی سمیت ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری شاہد بگٹی نے بتایا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے ناظم کاظم بگٹی کے بھائی کو کراچی پریس کلب کے سامنے سے حراست میں لیا گیا ہے اس سے پہلے وڈیرہ جان محمد مری اور اصغر مری کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کے حب میں واقع مکان کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ جبکہ نیشنل ہائی وے کے ایک افسر کو کولپور کے علاقے سے نامعلوم افراد اس وقت اغوا کرکے لے گئے جب وہ کوئٹہ سے سبی جا رہے تھے۔

اسی بارے میں
بگٹی سمیت 13 کیخلاف مقدمات
01 February, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری
01 February, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی شروع
02 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد