ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ کو ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور یعنی ’ایف سی، اور بگٹی قبائل کے درمیان بھاری اسلحہ سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا اور ضلعی رابطہ افسر کا دعویٰ ہے کہ تین بگٹی شرپسند ہلاک اور نو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و حراس پیدا ہوگیا ہے اور کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرکے مختلف محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔ بدھ کی شام گئے فرنٹئر کور کے قلعہ پر تین درجن کے قریب راکٹ برسائے گئے۔ ایف سی حکام نے بتایا کہ ان پر یہ راکٹ پہاڑوں پر مورچہ زن بگٹی شرپسندوں نے فائر کیے ہیں۔ انن کا کہنا ہے کہ ’میں بھی راکٹ باری کے دوران قلعہ میں موجود تھا اور شدید راکٹ باری کی وجہ سے کئی اہلکار محفوظ مقامات کی طرف جاتے نظر آئے‘۔ تاہم گزشتہ رات سے شروع ہونے والی وقفہ وقفہ سے راکٹ باری کی وجہ سے ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نقصان کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ صبح کے وقت جب ڈیرہ بگٹی میں واقع بگٹی کے قلعہ میں تھے تو مبینہ طور پر فرنٹئر کور نے متعدد گولے داغے۔ نبی بخش بگٹی نے وہ خندقیں بھی دکھائیں جو انہوں نے ایف سی کی بمباری سے بچنے کے لیے کھود رکھیں ہیں۔ بگٹی قلعہ کے کئی محافطوں کے پاس جدید اسلحہ، تھرایا سیٹ لائٹ فون اور سکیورٹی فورسز جیسے وائر لیس سیٹ بھی وافر تعداد میں موجود ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے بیشتر پہاڑی علاقوں پر نواب بگٹی کے مسلح حامیوں کا مکمل کنٹرول ہے اور تاحال فرنٹئر کور کے اہلکار اس علاقے میں نہیں جاسکے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر بگٹی مورچہ زن ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں اپنے علاقے پر مکمل گرفت حاصل ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ سے نقل مکانی کرکے جھٹ پٹ جانے والے ایک بگٹی خاندان کے سربراہ لشکر خان نے بتایا کہ وہ نواب بگٹی کے حامیوں اور فوج کے درمیان آئے دن کی فائرنگ کی وجہ سے وہ تنگ ہیں اس لیے اپنے خاندان کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں بگٹی سمیت 13 کیخلاف مقدمات01 February, 2006 | پاکستان بلوچستان حکومت نوازوں کی اکثریت06 October, 2005 | پاکستان جے یو آئی اور قوم پرستوں کی جیت25 August, 2005 | پاکستان بلوچستان: 50 فیصد ووٹنگ کا اندازہ18 August, 2005 | پاکستان کوہلو: راکٹ باری کے 9 واقعات 14 August, 2005 | پاکستان کیچ: 7 کونسلوں کے بارے میں شکایات 04 August, 2005 | پاکستان بلوچ اپوزیشن کو رام کرنے کی کوشش03 October, 2004 | پاکستان بلوچستان کس زمانے میں ہے؟09 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||