BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 February, 2006, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری

سیاسی قوتیں ڈیرہ بگٹی کا مسئلہ سیاسی طور پر سلجھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں
سیاسی قوتیں ڈیرہ بگٹی کا مسئلہ سیاسی طور پر سلجھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری ہیں جس میں ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کے مطابق تین مسلح قبائلی ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں اور فرنٹیئر کور کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ کل رات سے گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا کہ گولے کس طرف سے داغے جا رہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ بگٹی قبیلے کے مسلح افراد نے ایف سی کے قلعے پر بڑی تعداد میں راکٹ داغے ہیں جس سے مسجد لائبریری اور جنریٹر کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے جس میں مزاحمت کاروں کے تین افراد ہلاک اور نو کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اس بارے میں جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بتایا ہے انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی طرح ہو سکتا ہے کہ جو لوگ ایف سی کی حراست میں انہیں میں سے کسی کو ہلاک کر دیا ہو لیکن ان کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بیس سے پچیس افراد گرفتار ہیں کچھ ڈیرہ بگٹی اور کچھ سوئی میں ہیں۔

اسی بارے میں
’گیارہ بگٹی مخالف اغوا‘
27 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد