BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 January, 2006, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلپر قبیلے کی سوئی میں واپسی

بگٹی خواتین (فائل فوٹو)
کلپر قبیلے کے لوگوں کو اکبر بگٹی کے بیٹے سلال بگٹی کو قتل کرنے کے بعد علاقے سے نکال دیا گیا تھا۔
بگٹی قبیلے کی ایک شاخ کلپر سے تعلق رکھنے والے کوئی بارہ سے پندرہ گھرانے آج واپس سوئی پہنچ گئے ہیں

یہ لوگ کوئی دس سال پہلے قبائلی تنازعہ کی وجہ سے سندھ چلے گئے تھے۔ ادھر کوہلو کے علاقے کاہاں اور قرب وجوار میں جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں۔

بگٹی قبیلے کی ایک شاخ کلپر سے تعلق رکھنے والے کوئی بارہ سے پندرہ گھرانے آج واپس سوئی پہنچ گئے ہیں جنھیں دوبارہ وہاں آباد کیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ کلپر کی بھی ایک ذیلی شاخ بندلانی سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ لوگ دس سال پہلے قبائلی تنا زعہ کی وجہ سے صوبہ سندھ میں آباد ہو گئے تھے۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے بڑی تعدا میں کلپر قبیلے کے لوگ یہاں پہنچے ہیں انھوں نے کہا ہے کے قبائل میں تنازعہ ہے تو وہ مذاکرات سے یا کسی بھی فورم پر حل کر سکتے ہیں لیکن حکومت کسی کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

حکومت سب کے لیے برابر ہے اور جن کے حقوق غصب کیے گئے ہیں انھیں حقوق دلائے جائیں گے۔

جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ انیس سو بانوے میں قتل کا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جس میں کلپر قبیلے کا ایک شخص ہلاک ہوا اور بعد میں نواب اکبر بگٹی کے بیٹے سلال بگٹی کو ہلاک کر دیا گیا تھا جس کے بعد قومی جرگے نے کلپر قبیلے کے ان لوگوں کی علاقہ بدری کا فیصلہ سنایا تھا۔

شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کو اگر اس طرح مسئلہ حل کرنا ہے تو ان دو سابق منتخب وزرائے اعظم کو بھی واپس وطن لایا جائے۔

ادھر کوہلو کے علاقے کاہان فاضل چل نال اور پکل کے علاقے سے مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی میر بالاچ مری نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو حقوق کے لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی میں شام کے وقت کچھ فائرنگ ہوئی ہے لیکن کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر حب میں چھاونی کے علاقے میں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسی بارے میں
ڈی جی خان: ریل کی پٹڑی تباہ
27 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد