ڈی جی خان: ریل کی پٹڑی تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم افراد نے ایک بار پھر ریل کی پٹڑی کو اس وقت بارود سے اڑا دیا جب کچھ ہی دیر میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی چلتن ایکسپریس نے وہاں سے گزرنا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاروں نے کوٹ ادو کشمور سیکشن پر ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ کے قریب پل قمبر کے مقام پر ریلوے لائن کو رات دس بجے کے نزدیک نشانہ بنایا جس سے پٹڑی کا دو فٹ سے زائد ٹکڑا متاثر ہوا۔ پٹڑی کے متاثرہ حصے کی مرمت کے لئے عملہ کو فوری طور پر جائے حادثہ بھیجا گیا جبکہ چلتن ایکپسریس کو ڈیرہ غازی خان کے ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔ ریلوے کے شعبہ ٹریفک کنٹرول کے مطابق پٹڑی کے متاثرہ حصے کی مرمت کرکے چلتن ایکسپریس کو رات ڈیڑھ بجے کے قریب روانہ کر دیا گیا ہے۔ چلتن ایکسپریس کا روٹ ایک روز قبل ہی کوئٹہ، لاہور، کوئٹہ سے تبدیل کرکے کوئٹہ، فیصل آباد، کوئٹہ کیا گیا ہے۔ نئے سال کے پہلے مہینے کے دوران پنجاب کے نیم قبائلی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ریلوے لائن کو بارود سے اڑانے کا یہ تیسرا واقعہ تھا۔ پچھلے ایک برس کے دوران ڈیرہ غازی خان میں ریلوے لائن، گیس پائپ لائن اور بجلی کے کھمبوں کو متعدد بار بارود کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوٹ مبارک پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں درویش لاشاری کے قریب سے گزرنے والی ریلوے لائن کو تو کم از کم چار دفعہ تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ان واقعات میں ملوث افراد یا گروہ کے بارے میں تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔گزشتہ سال ہونے والی کچھ ایسی کارروائیوں کی ذمہ داری مبینہ طور پر زیر زمین کام کرنے والی شدت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں ریلوے لائن بم سے اڑا دی گئی05 January, 2006 | پاکستان محفوظ ریل سفر کیلیے ہائی الرٹ17 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ26 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں جھڑپیں اور دھماکے20 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||