بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مچھ میں ریل کی پٹڑی کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جب ایک انجن اس مقام سے گزر رہا تھا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کوئٹہ سے کوئی پچہتر کلومیٹر دور واقع مچھ کے قریب پیش آیا ہے۔ مچھ ریلوے کے انجینیئر مفتاح الحق نے بتایا ہے کہ چھ بجکر دس منٹ پر ایک انجن گزرا اور چھ بج کر بارہ منٹ پر دھماکہ ہوا ہے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پٹڑی کا کوئی پانچ فٹ تین انچ ٹکڑا اڑ گیا ہے۔ اس دھماکے سے کوئٹہ آنے والی ریل گاڑیوں کے اوقات متاثر ہوئے ہیں لیکن جلد ہی پٹڑی کی مرمت کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف اور وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ میں ایک اجلاس میں شرکت کی تھی اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ ریلوے لائن کے قریب تعینات فورس میں اضافہ کیا جائے گا اور سفر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے قبل اس ماہ کی انیس تاریخ کو مچھ کے علاقے میں ہی ایک پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں مچھ کے علاقے میں پانچ مرتبہ ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کل یعنی بدھ کی شام نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے کوئی ایک سو بیس کلومیٹر دور نوشکی میں دو راکٹ داغے جو سرکٹ ہاؤس اور ریلوے لائن سے کچھ فاصلے پر گرے لیکن ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ جب سے حکومت نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں فوجی کارروائی شروع کی ہے تب سے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور راکٹ باری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی اڈہ، ٹینکر میں دھماکہ 19 November, 2005 | پاکستان فاٹا میں دھماکہ، بارہ ہلاک 08 December, 2005 | پاکستان بی بی سی صحافی کےگھرکےباہردھماکہ 16 December, 2005 | پاکستان وانا تحصیلدار کی گاڑی میں دھماکہ26 December, 2005 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ27 December, 2005 | پاکستان بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 زخمی04 January, 2006 | پاکستان ریلوے لائن پر ایک اور دھماکہ07 January, 2006 | پاکستان سوئی پائپ لائن میں دھماکہ12 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||