سوئی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی میں گیس کے کنویں کے قریب ٹینکی اور پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دھماکہ کوئی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے یا کوئی حادثہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گیس کے کنویں کے قریب ایک ٹینکی میں ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور بعد میں پائپ لائن اس کی زد میں آگئی۔ تاہم آگ کنویں تک پھیلنے سے پہلے خودکار ذریعے سے گیس کی تریسل منقطع ہوگئی جس سے آگ کوئی پینتالیس منٹ کے بعد بجھ گئی ہے۔ ڈی سی او نے بتایا ہے کہ ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ’نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے‘26 December, 2005 | پاکستان عاصمہ: کوہلو میں جھگڑا سڑک کاہے27 December, 2005 | پاکستان کوہلواور کالاباغ، بلوچستان میں ہڑتال27 December, 2005 | پاکستان بلوچستان میں ’فتح‘ کا فوجی منصوبہ27 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||