BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 December, 2005, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے‘

صدر نوابشاہ اور میر پور خاص سمیت کئی سندھی شہروں کا عنقریب دورہ کریں گے
صدر جنرل پرویز مشرف نئے آبی ذخائر بشمول کالاباغ ڈیم پر رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے پھر صوبہ سندھ کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر اعظم شوکت عزیز، تین صوبوں کے وزرائے اعلی اور وفاقی وزرا برائے اطلاعات اور داخلہ اور حکمران مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات شیخ رشید نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے اور نئے ڈیم پاکستان کی زندگی ہیں۔

ان کے مطابق صدر عنقریب نوابشاہ اور میر پور خاص سمیت کئی سندھی شہروں کا دورہ کریں گے اور نئے آبی ذخائر کے بارے میں صوبے میں پائے جانے والے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ حکمران مسلم لیگ کے عہدیداران کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ جماعت کے اندر ان آبی ذخائر کے بارے میں لوگوں کو اعتماد میں لیں اور ان کے ذہنوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں پورے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

بلوچستان میں جاری فوجی کاروائی کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہاں کسی خاتون اور عام شہری کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ کاروائی صرف دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے حزب اختلاف اور میڈیا کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی مکمل آزادی ہے اور وہ اگر وہاں جانا چاہیں تو حکومت ان کو لے جائے گی۔

اسی بارے میں
کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی
22 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد