BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 December, 2005, 10:00 GMT 15:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آئینی ضمانت کے سوا سب منظور‘

اس سے پہلے شجاعت حسین نے سندھ کی آزادی کی تجویز کی حمایت کی تھی
پاکستان کی حکمران مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانے کے لیے سندھی جو بھی شرائط پیش کریں وہ اس معاہدے پر ہاتھوں کے تو کیا پاؤں کے انگوٹھے بھی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز خود فون کرکے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم سے نہریں نکالنے کی صورت میں سندھ کے ازخود آزاد ملک بن جانے کی آئینی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ان کے مطابق ایسی باتیں آئین میں نہیں لکھی جاسکتیں لیکن سندھ والے جو بھی شرائط پیش کریں وہ معاہدے کی صورت میں اس پر اپنے انگوٹھے لگانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ انیس دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے حکمران جماعت کے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان کا ایک اجلاس ہوا تھا۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر عبد الغفار جتوئی نے صدر سے کہا تھا کہ سندھ والے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ اگر حکومت آئین میں ترمیم کرکے یہ لکھے کہ ’کالا باغ ڈیم سے جس دن کوئی نہر نکلی اس دن ازخود سندھ آزاد ملک بن جائے گا اور پاکستان کا حصہ نہیں رہے گا‘۔

اس تجویز پر چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین نے حمایت کی تھی لیکن صدر جنرل پرویز مشرف خاموش ہوگئے تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے آج بی بی سی کو اس لیے فون کیا کیوں کہ اس اجلاس کی رپورٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے کے بعد مختلف پاکستانی اخبارات میں نمایاں طور پر شائع ہوئی۔

چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد میں کیا ہوا اس کے بارے میں بھی لکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف نے ڈاکٹر عبدالغفار جتوئی کی تجویز پر سخت رد عمل ظاہر کیا تھا اور انہوں نے ( چودھری شجاعت) بھی تجویز پیش کنندگان سے کہا تھا کہ ایسی باتیں آئین میں نہیں لکھی جاسکتیں۔

اسی بارے میں
کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی
22 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد