کالاباغ ڈیم: پگارا نےحمایت کر دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور سندھ میں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کالاباغ ڈیم کے منصوبے کی حمایت کردی ہے۔وہ پہلے سندھی رہمنا ہیں جنہوں نے اس ڈیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بننے سے حر (ان کے مرید) آباد ہوں گے اور سندھ کی زمین بنجر ہونے سے بچ جائےگی۔ اپنے اسمبلی ممبران کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان اسمبلی کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پراعتراض نہیں بلکہ انہوں نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ اس ڈیم کی تعمیر پر کسی بھی زمیندار کو اعتراض نہیں ہے جو اعتراض کر رہے ہیں وہ زمیندار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کالاباغ ڈیم منصوبے کی حمایت کی تھی۔ بینظیر بھٹو نے تو اس کا انڈس ڈیم نام بھی تجویز کیا تھا۔ پیرپگارا کا خیال تھا کہ سندھ میں گورنر راج لگ سکتا ہے اور صدر مشرف کسی وقت بھی اپنی مرضی کی نگران حکومت مقرر کرسکتے ہیں۔ ایسی نوعیت کی تبدیلی وفاق میں بھی رونما ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے وقت میں پیرپگارا نے ڈیم کی حمایت کی ہے جب اپوزیشن کے علاوہ سندہ حکومت سے لےکر حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) تک اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ان سے ملاقات کی تھی مگر اس دن انہوں نے اپنے موقف کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے مارچ کے دن ایک طرف صدر مشرف رابطہ مہم پر ہیں تو دوسری جانب پیر پگارا نے ڈیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ |
اسی بارے میں کالا باغ: حکومت، اپوزیشن ایک 15 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: کالا باغ ڈیم پر تقسیم 17 December, 2005 | پاکستان کالا باغ ڈیم: ق لیگ اتفاق نہ کر سکی 19 December, 2005 | پاکستان کالا باغ ڈیم کے خلاف مظاہرہ20 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||