BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 December, 2005, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالا باغ: حکومت، اپوزیشن ایک

سندھ حکومت
نثار کھوڑو نےکہا کہ اپوزیشن اس ایشو پر حکومت کا مکمل ساتھ دے گی
پاکستان کے متنازعہ منصوبے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس جمعرات کی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے جیسے ہی شروع ہوا تو اپوزیشن ممبران نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اس اجلاس میں کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار داد پیش کی جائےگی۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے اس موقع پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سندھ کے عوام اور حکومت کو اعتراضات اور خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما الطاف حسین بھی اس کی مخالف کرچکے ہیں جبکہ اس ایشو پر ہم اپوزیشن کےساتھ ہیں‘۔

ارباب نے بتایا کہ ’جمعرات کواسلام آباد میں صدر مشرف کی صدارت میں اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں بغیر کسی خوف کے کھل کر ہم اپنا مؤقف بیان کریں گے‘۔

قائد حزب اختلاف نثار کھوڑو نےاس کے جواب میں وزیر اعلی کو کہا کہ ارباب کا موقف قابل تحسن ہے ۔ اپوزیشن اس ایشو پر ان کا مکمل ساتھ دے گی۔

پی پی پی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے

واضح رہے کہ پندرہ دن میں صدر مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نےدو مرتبہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اسمبلی ممبران سے ملاقات کی ہے اور ان سے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرنے کو کہا تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کی ہے جبکہ ڈاکٹر شیر افگن کا کہنا ہے کہ ارباب اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔

ارباب غلام رحیم جو کہ صدر مشرف کی نامزدگی سمجھے جاتے ہیں اس مؤقف کے بعد ان کے مستقبل کے سامنے سوالیہ نشان آگیا ہے۔

کالا باغ ڈیم کے خلاف کراچی میں قوم پرست جماعتوں نے ریلی کا اعلان کیا ہے۔
پی پی پی نے بھی اس ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں قوم پرستوں کا اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ ممتاز بھٹو کی سربراہی میں بننے والے اس اتحاد کا مرکز کالا باغ ڈیم ہی ہے۔

اسی بارے میں
کالا باغ ایک سازش: قوم پرست
14 September, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد