BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 December, 2005, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پہلے اختلافات ختم کرائیں گے‘

کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف گزشتہ روز سندھ میں ہڑتال ہوئی
پاکستان کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کالاباغ ڈیم پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حکومت اور اس کے اتحادی جماعت کے درمیان اس مسئلے پر اختلافات کو دور کیا جائے گا۔

ادھر صدر جنرل پرویز مشرف کل سے ملک بھر میں کالا باغ ڈیم پر حمایت حاصل کرنے کے لئے دوبارہ صلاح مشورے کا نیا دور شروع کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ جمعرات کو سندھ جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر شروع کرنے پر اتفاق کیا مگر ساتھ ہی کہا کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر اعلی ارباب غلام رحیم اس معاملے پر کھل کر مرکزی حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے بھی کاباغ ڈیم پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ملک میں نئے آبی ذخایر کی تعمیر نا گزیر ہے کیونکہ ان کے تعمیر نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں پاکستان میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گااور زراعت کے شعبے کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں واپڈا نے ایک خصوصی بریفنگ دی جس میں کہا گیا تھا کہ نئے آبی ذخائر پر کام جلد شروع ہو جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے لئے ان آبی ذخائر کے بارے میں بریفنگ دینے کے لئے تیار ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف صلاح مشورے کے اس نئے راؤنڈ کے بعد آبی ذخائر کو تعمیر کرنے کے بارے میں واضح پالیسی کا اعلان کریں گے۔

ادھر صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نے بھی آج ایک ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملکی لیڈرشپ کی آبی ذخائر کے مسئلے پر لوگوں سے صلاح مشورے کرنے سے اس مسئلے کے حل کی طرف پیش رفت ہو گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد