امریکی اڈہ، ٹینکر میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان سے افغانستان میں امریکی اڈوں کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکر میں ایک دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ افغانستان کے جنوب میں سرحدی شہر سپین بولدک میں ہوا۔ دھماکوں کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کے سرحدی شہر چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیل کے ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے اور محسوس یوں ہوتا ہے کہ کوئی دھماکہ خیز مواد اس کی وجہ بنا ہے۔ افغانستان کے سرحدی امور کے دفتر سے حکام نے بتایا ہے کہ تیل کے ٹینکر میں مرمت کا کام ہو رہا تھا اور یہ دھماکہ ویلڈنگ کی آگ سے ہوا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ تیل سے بھرے ٹینکر کو سپین بولدک میں اچانک ویلڈنگ کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں میں پانچ افغانی اور دو پاکستانی باشندے ہیں۔ امریکی اڈوں کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے تیل کے ٹینکروں پر حملے ہوئے ہیں اور دھماکوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں کوہلو: وزیراعلیٰ کی آمد پر دھماکے22 August, 2005 | پاکستان تربت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک07 November, 2005 | پاکستان ’بلوچ لبریشن آرمی کے شواہد نہیں‘ 17 November, 2005 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائن پر حملہ03 October, 2005 | پاکستان ’نئے آپریشن کی تیاری ہورہی ہے‘18 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||