تربت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایک زور دار دھماکے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ جس مکان میں دھماکہ ہوا ہے وہاں سے دستی بم، کلاشنکوف اور فیوز ملے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تربت کے ملک آباد علاقے میں ایک مکان میں دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں سے تین افراد کی لاشیں ملیں جن کے جسم کے حصے دور دور تک بکھرے ہوئے تھے۔ پولیس حکام نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ افراد کسی تخریبی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک غلطی سے دھماکہ ہو گیا۔ تربت اور اس کے قریبی علاقوں میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے نیم فوجی دستے کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا لیکن اس حملے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس کے بعد فرنٹیئر کور اور نامعلوم افراد کے مابین فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ایف سی کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے انھوں نے تین افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔ ایف سی اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ نے مشترکہ طور پر قبول کی تھی۔ ان تنظیموں کے ترجمان نے ٹیلیفون پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی تنظیمیں یہ کارروائیاں اس وقت تک کرتی رہیں گی جب تک کہ بلوچستا ن کو اس کے حقوق مل نہیں جاتے۔ | اسی بارے میں گیس پائپ لائن اڑا دی گئی29 October, 2005 | پاکستان فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار زخمی03 June, 2005 | پاکستان بلوچستان: ایف سی، مظاہرین میں جھڑپ03 June, 2005 | پاکستان بلوچستان: دو ہلاک، ایک زخمی31 August, 2005 | پاکستان بلوچستان میں پھر دھماکے29 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||