BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 August, 2005, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: دو ہلاک، ایک زخمی

بلوچستان
قلات شہر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے سردار صاحب خان عمرانی کو ہلاک کر دیا ہے
صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں دھماکےاور قلات میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

مستونگ شہر میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کے قریب ایک چوک میں بدھ کی صبح زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

مستونگ ہسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی احمد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام نعیم احمد ہے جبکہ بلال احمد نامی شخص زخمی ہواہے۔

ادھر قلات شہر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے سردار صاحب خان عمرانی کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی صحافی محمود نے بتایا کہ صاحب خان کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ سے تھا اور وہ علاقے کی معروف شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

قتل
 قلات شہر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے سردار صاحب خان عمرانی کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ذاتی دشمنی کی واردات ہے یا کوئی دہشت گردی ہے۔اس بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

قلات کے قریب منگوچر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اغوا کر کے لے گئے تھے۔

مسافروں سے نقدی اور دیگر سامان چھین کر انھیں چھوڑ دیا گیا اور ڈاکو کوچ ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد مقامی افراد اور ٹرانسپورٹرز نے روڈ بلاک کردیا ہے جو منگل کی رات سے اب تک بند ہے۔ اس وقت بڑی تعداد میں گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہیں۔

ادھر تربت میں بدھ کواغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

گزشتہ روز دو بھائیوں کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے تھے جبکہ اس سے پہلے مکران ڈویژن کے دیگر شہروں میں اغوا کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد