BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 August, 2005, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں تشدد کےواقعات

فائل فوٹو
چودہ اگست کی شام کوئٹہ میں دو دھماکے ہوئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سوموار کے شام کے وقت سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے سوموار کی صبح مچھ کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکے سے پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے جسے مرمت کر دیا گیا ہے۔

چودہ اگست کی شام کوئٹہ میں دو دھماکے ہوئے ہیں جس سے دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اس کے علاوہ سبی کے قریب نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائین کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے کچھ علاقوں کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی لیکن بعد میں پائپ لائن مرمت کرکے گیس کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پرویز ظہور نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے روز چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ یہ لوگ بم دھماکے اور راکٹ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ پولیس اس بارے میں مذید تحقیقات کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد