BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 August, 2005, 19:54 GMT 00:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی ایل اے کی مبینہ کارکن گرفتار

دھماکے
پولیس کا کہنا کہ ملزمان نے بلوچ لبریشن آرمی کے کہنے پر تخریب کاری کرنے کا اعتراف کیا ہے
بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس نے دو مبینہ شر پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن کے بارے پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ بلوچ لبریشن آرمی کے کہنے پر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار افراد کے نام اللہ بخش کھتران اور یاسین سہرانی بتائے گئے ہیں۔ کھتران کا تعلق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے جب کہ سہرانی کا راجن پور کے علاقے لال گڑھ سے ہے۔

دونوں کو جامپور پولیس نے مبینہ ڈکیتی کی ایک ناکام واردات کے دوران گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈکیتی، رہزنی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے علاوہ بلوچ لبریشن آرمی کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

جامپور تھانہ کے انچارج شاہ عالم گشکوری نے بتایا کہ ملزموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں تیس ہزار روپوں کے عوض بی ایل اے کے کہنے پر بارکھان کے علاقے رکنی میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی کے ساتھ بم سے اڑایا تھا۔

تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ ملزمان بی ایل اے کے پس پردہ کارفرما قوتوں کے حوالے سے بگٹی اور مری قبائل کے کچھ سرکردہ افراد کا نام لے رہے ہیں تاہم پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ملزموں کے قبضے سے متعدد کلاشنکوف اور رائفلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

کچھ عرصے سے بلوچستان اور اس سے ملحقہ پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سرکاری تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے اکثر وارداتوں کی ذمہ داری زیر زمین کام کرنے والی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی یا بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد