عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ |  |
 |  ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو (درمیان میں) مچھ جھیل کے پاس سے اغوا کیا گیا |
نیشنل پارٹی کے قائدین ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اور ڈاکٹر عبدالمالک جن کو اتوار کی رات نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ہاتھ پاؤں باندھ کر دریائے بولان کے قریب چھوڑ دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالحئی اور ایک ساتھی کے ہمراہ کوئٹہ سے نصیر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں مچھ کے قریب دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر پستول کی نوک پر اغوا کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اغوا کار انہیں نا معلوم پہاڑی راستوں سے دریا کے کنارے لے گئے جہاں ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ا ن کے اوپر کپڑا ڈال دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے انہیں دھمکیاں دیں اور کہا کہ انہیں حکم ملا ہے کہ ’آپ لوگوں کو مار دیا جائے‘۔ وہ اس حالت میں کوئی تین گھنٹے تک رہے۔ اس بارے میں آج بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین نے زبردست احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فورا گرفتار کیا جائے۔ |