پاکستان ورکر پارٹی کے رہنما قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد نے صدر جنرل پرویز مشرف کی حمایتی سیاسی جماعت پاکستان ورکر پارٹی کے مقامی لیڈر عبدالخالق مینگل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات قلات بازار کے قریب غریب آباد کے علاقے میں پیش آیا ہے جب نامعلوم موٹر سائکل سوار نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ قلات تھانے میں موجود پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ اب تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ عبدالخالق کے خاندان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی تھی۔ پاکستان ورکرز پارٹی حال ہی میں صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی ہے اور اخبارات میں اس جماعت کے بیانات جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں جاری ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ قلات میں گزشتہ ہفتے نا معلوم افراد نے وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف کے آبائی گھر پر حملہ کیا تھا جس میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں شک کی بنیاد پر کچھ گرفتاریاں تو ہوئی ہیں لیکن تاحال اصل ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||