BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی تصادم میں انیس زخمی

فوج
’یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا جس پر قابو پالیا گیا ہے‘
بلوچستان کے شہر جعفر آباد میں یونین کونسل ڈیرہ اللہ یار میں دو مخالف گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد ہونے والے پتھراؤ سے انیس افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔

جعفر آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں دو گروہوں کی ووٹروں کی قطار بنانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نوبت پتھراؤ تک آ گئی۔

جعفرآباد کے ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد دونوں گروہ منتشر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گروہوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

اس واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ پولنگ بعد از دوپہر شروع کر دی جائے گی اور متعلقہ پولنگ سٹیشن پر اضافی وقت دیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری یعقوب نے کہا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار کے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رشید جمالی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں انیس زخمی لائے گئے ہیں جن میں سترہ کا تعلق جمالی قبیلے سے بتایا گیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ ابتداء میں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی لیکن اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چودہ اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ صوبے کے اٹھائیس اضلاع میں آٹھ سو پانچ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جس میں نواب اکبر بگٹی کا مضبوط گڑھ ڈیرہ بگٹی شامل ہے جہاں تمام چودہ یونین کونسل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

پہلے مرحلے کے انتخابات جن چودہ اضلاع میں ہو رہے ہیں ان میں سے بارکھان، بولان، نصیر آباد، جعفر آباد، خضدار اور آواران کو پہلے ہی حساس قرار دیا جا چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد