BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد، پولنگ میں ملا جلا ردعمل

الیکشن
پشاور میں کئی پولنگ سٹیشنوں پر مرد اور خواتین ووٹ ڈالنے آئے
ملک کے دیگر حصوں کے طرح صوبہ سرحد میں بھی پولنگ شروع ہوچکی ہے۔

ووٹروں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پشاور میں کئی پولنگ سٹیشنوں پر بڑی تعداد میں مرد اور خواتین اپنا نمائندہ چننے کے لئے آ رہے ہیں جبکہ کئی سٹیشن ابھی سونے سونے ہیں۔ خیال ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

 اگرچہ بدھ کی رات گئے وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پشاور کے مضافات میں بڈھ بیر کے علاقے میں شیخان، ماشوخیل اور مشتارزئی کی تین یونین کونسلوں میں مقامی عمائدین نے خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

اگرچہ بدھ کی رات گئے وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پشاور کے مضافات میں بڈھ بیر کے علاقے میں شیخان، ماشوخیل اور مشتارزئی کی تین یونین کونسلوں میں مقامی عمائدین نے خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ تاہم آج صبح ان علاقوں میں خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے ابھی نہیں نکلی ہیں۔

شیخان کے جرگے کے رہنما حاجی راحت حسین نے بتایا کہ انہوں نے اگرچہ حکومت کو یقین دلایا ہے کہ عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا تاہم ان کی عورتیں ووٹ ڈالنے کو تیار نہیں لہذا وہ انہیں زبردستی پولنگ سٹیشن نہیں لیجا سکتے۔

تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کئی مقامات پر امیدواروں کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں موصول ہوئی ہیں البتہ ابھی تک کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

66ضلعی انتخابات
مقامی انتخابات میں سوا دو لاکھ امیدور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد