BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 July, 2005, 01:19 GMT 06:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد کے چار اضلاع حساس ہیں

مقامی حکومتوں کے انتخابات
مقامی حکومتوں کے انتخابات میں خواتین بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں
صوبہ سرحد میں حکام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چار اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب صدر جنرل پرویز مشرف ہفتے کو سوات میں ایک جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں جس کے لیے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ سرحد میں بھی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر عبدالحمید ڈوگر نےجمعہ کو پشاور کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کی انتخابات کے دوران خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پولنگ سٹیشنوں کی سطح پر تینتیس فیصد کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس میں سرفہرست مردان ہے جہاں کے مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے چھیاسٹھ فیصد کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حساس قرار دیے جانے کا مقصد ان علاقوں اور پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات کے دوران گڑبڑ کے خدشے کے پیش نظر خصوصی نگرانی کرنا ہوتا ہے۔

اس نگرانی کے لیے سرحد کی انتظامیہ نے فرنٹیر کور نیم ملیشیا کی مزید اسی پلاٹون تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر صوبہ سرحد کی سیاحتی مرکز سوات میں صدر جنرل مشرف کے جلسہ عام کی وجہ سے آج خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ جلسہ عام کبل کے گالف کورس میں منعقد ہوگا۔

جلسہ گاہ کو سیدو شریف کے گراسی گراونڈ سے گالف کورس حفاظتی خدشات کی وجہ سے منتقل کیا گیا ہے۔ عام طور پر سیاسی جماعتیں گراسی گراونڈ میں جلسے منعقد کرتی ہیں۔

صدر مشرف نےملک کے مختلف حصوں میں سیاسی جلسوں سے خطاب کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ سرحد میں صدر کا یہ تیسرا جلسہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ایسے ہی اجتماعات سے خطاب کر چکے ہیں۔

اس جلسے کی دعوت مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سربراہ امیر مقام نے انہیں دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد