BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں اٹھہتر ہزار امیدوار

خواتین امیدوار
عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں
یونین کونسلوں کے لیے مقامی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے اٹھارہ ضلعوں میں فی نشست اوسطاً تین اعشاریہ تین کے حساب سے اٹھہتر ہزار سے زیادہ افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ ضلع لاہور میں یہ شرح پنجاب کی اوسط سے زیادہ یعنی پانچ امیدوار فی نشست ہے۔

گزشتہ روز کاغذات جمع کرانے کا آخری دن تھا اور ریٹرننگ افسروں نے نصف شب تک کاغذات وصول کیے۔

مقامی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے اٹھارہ ضلعوں کی اٹھارہ سو چودہ یونین کونسلوں میں کُل اٹھہتر ہزار تین سو بانوے افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ یہ شرح فی نشست تین اعشاریہ تین امیدوار فی نشست بنتی ہے جو پہلے مرحلے میں ساڑھے تین تھی۔

لاہور میں ایک سو پچاس یونین کونسلوں کی انیس سو پچاس نشستوں پر کل نو ہزار سات سو باسٹھ افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ یوں لاہور میں اوسطاً فی نشست پانچ افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے اٹھارہ ضلعوں میں مسلمان عمومی نشستوں پر پینتیس ہزار نو افراد نے، عورتوں کی مخصوص نشستوں پر نو ہزار تین سو اڑتیس، مزدور اور کسان نشستوں پر سولہ ہزار پانچ سو اکتیس، مزدور اور کسان عورتوں کی نشستوں پر سات ہزار چار سو بیس اور اقلیتوں کی نشستوں پر تین ہزار تیس افراد نے کاغذات جمع کرائے۔ ناظم اور نائب ناظم کے پینل کے لیے سات ہزار چونسٹھ افراد نے کاغذات جمع کرائے۔

پہلے مرحلہ میں پنجاب کے سترہ ضلعوں میں اٹھارہ اگست کو سولہ ہزار چون یونین کونسلوں کی اکیس ہزار پانچ سو دو نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے ستتر ہزار تین سو اڑتیس امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے۔ یوں اوسطاً ایک نشست کے لیے ساڑھے تین امیدوار سامنے آئے تھے۔

لاہور میں مسلم عمومی نشستوں پر چار ہزار دو سو اڑتالیس، عورتوں کی مخصوص نشستوں پر ایک ہزار دو سو پانچ، مزدور اور کسان مخصوص نشستوں پر دو ہزار چھہتر، مزدور اور کسان عورتوں کی نشستوں پر نو سو سترہ، اقلیتوں کی نشستوں پر پانچ سو انسٹھ اور ناظم اور نائب ناظم کے پینل کے لیے سات سو ستاون امیدوار سامنے آئے ہیں۔

ایک یونین کونسل میں کل تیرہ نشستیں ہوتی ہیں جن میں ناظم اور نائب ناظم کی ایک ایک نشست، چار نشستیں مسلم عمومی، دو عورتوں کی مخصوص نشستیں، دو نشستیں مزدوروں اور کسانوں کی، دو نشستیں مزدور اور کسان عورتوں کی اور ایک اقلیت کی مخصوص نشست ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے اٹھارہ ضلعوں میں پچیس اگست کو پولنگ ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں سترہ ضلعوں کے لیے اٹھارہ اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد