بلوچستان میں جھڑپیں اور دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز اور بگٹی قبائل کے مابین جھڑپوں کی اطلاع ہے جبکہ نوشکی، مچھ اور وڈھ میں دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بگٹی ہاؤس، ڈیرہ بگٹی سے نبی بخش نے بتایا ہے کہ جنگی جہازوں کو کچھ مقامات پر بمباری کرتے دیکھا گیا ہے۔ جب کہ فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستوں نے زمین سے گولہ باری کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ جمعہ کو صبح دس بجے کے بعد شروع ہوا ہے ۔ جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور سکیورٹی فورسز ڈیرہ بگٹی شہر اور قریبی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جن میں ہندو محلہ بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فورسز کی گولہ باری کاسلسلہ رات سے جاری ہے جس میں ان کی اطلاع کے مطابق دو خواتین اور چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدلستار لاسی نے بتایا ہے بگٹی قبائل کے مسلح افراد نے گولہ باری کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ یہ مسلح افراد نواب اکبر بگٹی کے لیے کام کرتے ہیں جس پر ایف سی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کوئی فضائی حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی خاتوں اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں کوئی شہری نہیں ہے صرف بگٹی حملہ آور موجود ہیں جن کا نقصان شائد ہوا ہو لیکن اب تک اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ادھر جمعہ کی صبح نوشکی میں مٹھائی کی ایک دکان کے سامنے دھماکہ ہوا ہے جس سے دکان کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار کے قریب وڈھ کے علاقے میں قومی شاہراہ کے ایک پل کو دھماکہ خینر مواد سے ایک مرتبہ پھر نقصان پہنچا ہے۔ کچھ روز قبل اسی پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جس سے پل میں شگاف پڑ گیا تھا۔ ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ریل کی پٹڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے چھبیس انچ پٹڑی اڑ گئی ہے۔ | اسی بارے میں پسنی: تھانے پر قوم پرستوں کا حملہ19 January, 2006 | پاکستان جسونت سنگھ بلوچستان یاترا پر19 January, 2006 | پاکستان ’کانوں سے بھتہ خوری کا خاتمہ‘19 January, 2006 | پاکستان بلوچ آپریشن: ہزارہ برادری کا احتجاج18 January, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان امریکہ میں مظاہروں کا اعلان15 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں پرتشدد کارروائیاں15 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||