پسنی: تھانے پر قوم پرستوں کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں بلوچ قوم پرست جماعتوں نے جمعرات کے روز دو مقامی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پسنی بازار بند کرادیا اور تھانے پر دھاوا بول کر انہیں زبردستی آزاد کرالیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز صبح کے وقت بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یعنی ’بی ایس او‘ کے دو مقامی رہنماؤں کیپٹن رحیم داد اور سمیع بلوچ کی گرفتاری کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکن مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے تحصیل کونسل پسنی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور بازار بند کرادیا۔ مشتعل جلوس نے بعد میں تھانے کا رخ کیا اور بند دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور زبردستی اپنے رہنماوں کو چھڑا لیا۔ دونوں بلوچ رہنماؤں کے خلاف ’میرین سکیورٹی ایجنسی‘ کی جانب سے پرچہ درج کرایا گیا تھا کہ وہ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے جمعرات کی صبح انہیں گرفتار کرلیا۔ بلوچ رہنماؤں کے خلاف حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے اور مبینہ طور پر باغیانہ تقاریر کرنے کے جرم میں سات جنوری کو بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سات جنوری کو مشتعل بلوچوں نے میرین سیکورٹی ایجنسی کے پانچ لانچ جلادیے تھے۔ ان کا موقف تھا کہ میرین سیکورٹی کی جانب سے مچھلی پکڑنے کی وجہ سے مقامی ماہی گیر متاثر ہوتے ہیں۔ جمعرات کے روز نکالے جانے والے جلوس میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، بلوچستان نیشنل مومینٹ اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بیسیوں کارکن شریک تھے۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں پرتشدد کارروائیاں15 January, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں یو این کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان بلوچ آپریشن: ہزارہ برادری کا احتجاج18 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||