امریکہ میں مظاہروں کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں فوجی آپریشن اور کالاباغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کے خلاف امریکہ اور کینیڈا میں پاکستنانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے سامنے سندھی اور بلوچ تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں میں پاکستان سے سیاسی رہنماء اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بھی شرکت کرینگے جن میں سینیٹر اسفند یار ولی، رسول بخش پلیجو، افراسیاب خٹک اور بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے مہران مری شامل ہیں۔ ان مظاہروں کا اہتمام سندھی تنظیموں ورلڈ سندھی انسٹیٹیوٹ ، ورلڈ سندھی کانگرس، اور بلوچ سوسائٹی آف نارتھ امریکہ ( بی ایس او این اے) اور بلوچ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اشتراک سے کیا ہے۔ پروگرام کے مطابق یہ مظاہرے فروری میں امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے، اور نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن ، لاس اینجلس اور ٹورنٹو (کینیڈا) میں تمام پاکستانی قونصل خانوں کے سامنے ہوں گے۔ واشنگٹن سے ورلڈ سندھی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر منور لغاری کے مطابق چھ فروری سے شروع ہونیوالے ان مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے سے ہوگا اور پھر ہر دوسرے پیر کو یہ احتجاجی مظاہرے امریکہ میں شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس، نیویارک اور کینیڈا میں ٹورنٹو کے پاکستانی قونصل خانوں کے سامنے منعقد کیے جائیں گے۔ ورلڈ سندھی انسٹیٹوٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بھی بتایاگیا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن اور کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تجویز کے خلاف ان سلسلہ وار احتجاجی مظاہروں میں پاکستان سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینیٹر اسفند یار ولی، سندھی عوامی تحریک کے رہنما اور دانشور رسول بخش پلیجو، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سابق چيئر مین افراسیاب خٹک کی شرکت متوقع ھے- جبکہ لندن سے بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے مہران مری، امریکہ میں تھنک ٹینک فار نیشنل سیلف ڈٹرمینیشن کے ڈاکٹر والٹر لنڈی، جئے سندہ طلبہ تحریک کے بانی اقبال ترین، ورلڈ سندھی کانگرس کے چیرمیں ڈاکٹر صغیر شیخ، ورلڈ سندھی انسٹیٹیوٹ کی کینیڈا کی ڈائریکٹر حمیرا رحمان، بلوچ شاعر اور دانشور مالک توگی، ڈاکثر واحد بلوچ اور کینیڈا میں مقیم بنگلہ دیشی صحافی سلیم صمد مقررین میں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||