بلوچستان ہائی کورٹ جج پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر بولان میں نا معلوم افراد نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نادر درانی پر حملہ کیا ہے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ جسٹس نادر درانی لیویز اور ٹریفک پولیس کی حفاظت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سبی بنچ جا رہے تھے کہ مچھ سے پچیس کلومیٹر دور پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے راکٹ داغے ہیں۔ ضلعی رابطہ افسر بولان رانا نصیر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے تین راکٹ دور پہاڑ سے داغے ہیں جو سامنے پہاڑ سے ٹکرائے ہیں اور ایک ندی میں گرا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رانا نصیر نے کہا ہے کہ چونکہ جسٹس درانی کے ساتھ لیویز اور ٹریفک پولیس کا قافلہ ہوتا ہے اس لیے ملزمان نے شاید اعلیٰ شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہو۔اس واقعہ سے ایسا نہیں لگتا کہ جسٹس نادر درانی ان کا نشانہ تھے ۔ کوئٹہ سے بلوچستان ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے لیے روزانہ ایک جج جاتے ہیں جبکہ ہفتے میں دو روز ڈبل بنچ کے لیے دو جج سبی جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان پسنی: تھانے پر قوم پرستوں کا حملہ19 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں ایک بار پھر فائرنگ22 January, 2006 | پاکستان ’بلوچوں کی نسل کشی روکی جائے‘22 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ26 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||