BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 January, 2006, 16:40 GMT 21:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی میں ایک بار پھر فائرنگ

فوجی آپریشن کے خلاف پاکستان میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں آج اتوار کے روز بھی فائرنگ ہوئی ہے لیکن بھاری اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا۔

کل رات نیم فوجی دستے کے ایک قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں شدید گولہ باری کی گئی تھی جس میں بگٹی قبائل نے انیس افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ کل رات مسلح افراد نے ایف سی کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس میں ایف سی کا چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور بگٹی قبائل کے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اس بارے میں جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ قافلے پر حملے میں ایف سی کے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ کچھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شاہد بگٹی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ صرف ڈیرہ بگٹی میں تیس دسمبر سے بیس جنوری تک پینسٹھ افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اس بارے میں عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ اس وقت ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور بگٹی قبائل کے مسلح افراد موجود ہیں لہذ ا خواتین اور بچوں کی ہلاکت ہو ہی نہیں سکتی ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ مسلح افراد کا نقصان ہوا ہو لیکن وہاں چونکہ جایا نہیں جا سکتا اس لیے اس کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
بلوچ قوم پرستوں کو وارننگ
20 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد