بلوچستان: پانی کی پائپ لائن پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ گیس فیلڈ کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کو ایک مرتبہ پھر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ پمپنگ سٹیشن پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے گئے ہیں۔ ادھر کوہلو سے جھڑپوں کی اطلاع ہے اور بارکھان میں نا معلوم افراد نے بجلی کے کھمبے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس سے کوہلو اور بارکھان کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے قریب پولیس نے ریلوے لائن سے چھ پونڈ وزنی بم برآمد کیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ پائپ لائن کو گزشتہ روز مرمت کیا گیا تھا جسے آج دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔ اس پائپ لائن کو دو مرتبہ پہلے بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا تھا۔ اسی پلانٹ کے پمپنگ سٹیشن پر سنیچر کو بھاری اسلحے سے حملہ کیا گیا ہے جس سے سٹیشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی روڈ اور پٹ فیڈر روڈ سے گزشتہ دو دنوں میں گیارہ بگٹی مخالف افراد کو اغوا کیا گیا ہے لیکن جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ایسی اطلاع نہیں ہے ’یہ جھوٹ ہے‘۔ کوئٹہ کے قریب ریلوے پولیس نےاس وقت ریلوے پل سے ایک چھ پونڈوزنی بم برآمد کیا جب بلوچستان ایکسپریس وہاں سے گزرنے والی تھی۔ ریلوے پولیس نے بتایا ہے کہ ریل گاڑی نے نو بجکر پچاس منٹ پر یہاں پہنچنا تھا لیکن اس میں تاخیر ہو گئی تھی اور اسی دوران پولیس نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ادھرمری اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کوہلو کے علاقے کرمو وڈھ میں شدید گولہ باری کی گئی ہے جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹر گردش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے ان کے ایک سردار اصغر مری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ضلع بارکھان کے علاقہ بارکھان کے قریب نا معلوم افراد نے کل رات بجلی کے ایک کھمبے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس سے بارکھان اور کوہلو کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ کوہلو کے سابق نائب ناظم ذوالفقار مری نے کہا ہے کہ کوہلو کے لوگ کافی عرصہ سے اس طرح کے حملوں کا سامنا کر رہے ہیں جن سے کبھی بجلی اور کبھی ٹیلفون کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان دھماکے، چوبیس ہلاک19 March, 2005 | پاکستان بلوچستان: دو ہلاک، ایک زخمی31 August, 2005 | پاکستان بلوچستان: دستی بم سے 4 ہلاک31 December, 2005 | پاکستان بلوچستان میں پرتشدد کارروائیاں15 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں جھڑپیں اور دھماکے20 January, 2006 | پاکستان ’بلوچستان میں مفادات کی جنگ‘23 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ26 January, 2006 | پاکستان بلوچستان ہائی کورٹ جج پر حملہ27 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||